22 دسمبر، 2015، 7:24 PM

ترکی نے فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہنما کو ترکی سے نکال دیا

ترکی نے فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہنما کو ترکی سے نکال دیا

ترکی نے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے سلسلے میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہنما کو ترکی سے نکال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اور اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے سلسلے میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہنما کو ترکی سے نکال دیا ہے۔ ترکی نے فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما صالح عاروری کو اسرائیل کی درخواست پر ترکی سے نکال دیا ہے۔ ترکی سے حماس کے اس رہنما کے اخراج کے بعد ترکی اور حماس کے درمیان تعلقات ابہام کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی پالیسیاں امریکی، اسرائيلی اور سعودی خواہشات پر استوار ہیں اور ترکی فلسطینی مسلمانوں کا حقیقی حامی ملک نہیں ہے۔

News ID 1860500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha